جیکب آباد پولیس کا علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کا علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مولاداد تھانہ کی حدود میں خوف کی علامت بنے ہوئے ڈاکو بخت عرف بختو جکھرانی کو ساتھی جمال شیروانی سمیت مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایچ او مولاداد پولیس عبدالقادر چانڈیو کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ غلام شاہ کے علاقے جہان شاہ پل کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگے تو پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ان کا تعاقب کیا تو گڑہگ پل کے مقام پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے بدنام زمانہ اور علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے ڈاکو بخت عرف بختو جکھرانی اور اس کا ساتھی جمال شیروانی جکھرانی مارے گئے،ایس ایچ او کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو بختو جکھرانی پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں پر 25 سے زائد قتل، اغوا، ڈکیتی، لوٹ مار سمیت بلوچستان میں پولیس کے جوان کو شہید کرنے جیسے دیگر سنگین مقدمات درج تھے، پولیس نے مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشیں سول اسپتال جیکب آباد منتقل کی، ادھر پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنہ نے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کے بعد جائے وقوعہ پر لاشیں رکھ کر رقص کیا گیا اور خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔چ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں