جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں کیھر برادری کے دو فریقین کے درمیان ہونے والے تصادم میں زخمی شخص چل بسا، ورثہ قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود گوٹھ بچل واہ میں گذشتہ روز کیھر برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہونے والامختیار کیھر لاڑکانہ کی اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقتول کے ورثہ نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنا دیااور ٹائر نذر آتش کئے جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعریبازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، اس موقع پر پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا جس پر ورثہ نے دھرنا ختم کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز گوٹھ بچل واہ میں کیھر برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوئے تھے۔
