جیکب آباد میں سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نواب شاہ میں بھنڈ برادری کے 5بے گناہ افراد کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نواب شاہ میں بھنڈ برادری کے 5بے گناہ افراد کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، شٹربند ہڑتال کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مختلف تنظیموں جے یو آئی، ایس ٹی پی، ایس یو پی، کیو اے ٹی، تحرک انصاف، عوامی تحریک، نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل، شہری اتحاد، ہیومن رائٹس، اے پی سی کی جانب سے نواب شاہ میں بھنڈ برادری کے 5افراد کے قتل کے خلاف ایک احتجاجی جلوس جے یو آئی دفترسے ڈاکٹر اے جی انصاری، عبدالستار جاگیرانی، فدا حسین لکھن، ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، گلاب جان مینگل، چاکر جان جونیجو اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا جس میں سینکڑوں شہری شریک تھے مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی اور بعد میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نواب ولی محمد میں بھنڈ برادری کے 5 بے گناہ افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن ان کا مقدمہ درج نہیں کیا جارہا کیوں کہ اس واقع میں سندھ حکومت کے لوگ ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین اپنی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی ان کی فریاد سننے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کا عوام ایسی ناانصافی،ناجائزی کے خلاف میدان میں نکلا ہے اور قاتلوں کو سزا دلانے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس واقع کا ازخود نوٹس لیکر سندھ پولیس کو ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھنڈ برادری کی مدعیت میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف فوراً ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو قانون کے حوالے کیا جائے اور متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اس موقع پر سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جیکب آباد میں 15فروری کو شٹر بند ہڑتال کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں