جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادکی تحصیل ٹھل میں غیرت کے نام پر خاتون قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود گوٹھ عاطف کھوسو میں فائرنگ کرکے خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم شوکت مرہٹو نے اپنی بیوی مسمات تگی کو سیاہ کاری کے الزام میں بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹھل اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔
