جیکب آباد میں دو ہفتے قبل پیٹرول پمپ کے ملازم سے لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں دو ہفتے قبل پیٹرول پمپ کے ملازم سے لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام، متاثرین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود ڈگری کالج کے قریب دو ہفتے قبل پیٹرول پمپ کے ملازم عبدالغفور سومرو سے ساڑھے 8 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے پولیس کی جانب سے چھینی گئی رقم واپس نہ کرانے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر متاثرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی سست روی کی وجہ سے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے اور چھینی گئی رقم بھی واپس نہیں ہوئی ہے، پیٹرول پمپ کے مالک کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل ملازم ساڑھے 8 لاکھ روپے لیکر جارہا تھا تو اس سے ڈاکوؤں نے رقم چھین لی جس پر ہم نے احتجاج کیا تو پولیس نے دو دن کی مہلت مانگی تھی لیکن ابھی دو ہفتے گذر چکے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے، انہوں نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ چھینی گئی رقم برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور شہر میں امن امان قائم کیا جائے بصورت دیگر مجبور ہوکر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں