جے یو آئی نے ضلع جیکب آباد کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار)جے یو آئی نے ضلع جیکب آباد کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا،18 فروری کو مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ضلع جیکب آباد میں نئی حلقہ بندیوں میں صرف سندھ کی حکمران جماعت کے کہنے ان کے مفادات میں حد بندیاں کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں پہلی مرتبہ 20 سے زائد یو سیز اور وارڈ میں من پسند تبدیلی کرکے ان کے نام ہی تبدیل کردئیے گئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی یونین کونسل شیرواہ، جھانگی واہ، لوگی، غلاموں اور دیگر میں غلط حد بندیاں کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ من پسند حد بندیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور عدالت تک جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما 18فروری کو جیکب آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں