جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس کا مبینہ مقابلے میں سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے دلمراد تھانہ کی حدود میں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق دلمراد تھانہ کی حدود بشام لاڑو کے قریب ملزمان واردات کے ارادے سے گھات لگائے ہوئے تھے کہ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ایک ملزم شفیق احمد سرکی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
