جے یو آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے کی گئی من پسندحد بندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جے یو آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے کی گئی من پسندحد بندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ضلع جیکب آباد میں من پسند بلدیاتی حد بندیوں کے خلاف احتجاجی جلوس جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، حاجی محمد عباس بنگلانی، قاری عبدالباری ڈول، نعمت اللہ ڈول اور دیگر کی قیادت میں جامع مسجد چھٹو ڈول سے نکالا گیا، سینکڑوں شہری اور کارکنوں نے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع کی تمام یونین کونسل اور تینوں تحصیلوں کے وارڈز میں بد نیتی پر مبنی تبدیلی کی گئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں کچھ شہر کے وارڈز میں پانچ کلومیٹر دور گاؤں کے حصے داخل کیے گئے ہیں تاکہ من پسند نتائج حاصل کئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ من پسند حدبندیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے سمیت عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں