جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادکے ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی کے فوت ہونے کے بعد مزید دو قیدیوں کی حالت بگڑ گئی، سول ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی غلام نبی برڑو کے فوت ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح مزید دو قیدیوں احسان علی ولدسلیم جکھرانی اور اللہ رکیوولد جمع منگنھار کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا اس سلسلے میں رابطے پر جیل سپریڈنٹ ذوالفقار پٹھان نے بتایا کہ دونوں قیدی منشیات کے کیس میں جیل میں قید تھے اور منشیات کے عادی تھے جیل میں چرس نہ ملنے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی قیدی ایک ہفتے قبل جیل آئے تھے سول ہسپتال میں دونوں قیدیوں کو ملیریا کی تشخیص ہوئی ہے ڈاکٹر صبغت اللہ نے رابطے پر بتایا کہ قیدی نشے کے عادی ہیں نشہ نہ ملنے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی فرسٹ ایڈ دیکر لاڑکانہ ریفر کیا ہے۔
