کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی)
28 مئی 1998 جسے یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔۔اس دن ایک مرد مجاہد نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو جلا بخشی اور ملک خداداد کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا۔۔ایٹمی قوت بن کر ابھرنے والا پہلا اسلامی ملک پاکستان کہلایا۔دنیا اس عظیم اٹامک سائنسدان کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے جانتی ہے۔ڈاکٹر صاحب ہمارا سرمایہ ہمارا مان اور وقار ہیں ہم جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں ہر ممکن سہولت اور آسائش مہیا کرکے انہیں ملک و قوم کی مزید خدمت کا موقع دیا جائے۔۔جس کی ڈاکٹر صاحب بار بار خوائش کر چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر موقع دیا جائے تو اب بھی ملک کے تمام معاشی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔بحیثیت قوم ہم وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب سے مطالبہ کرت ہیں کہ ان پر عائد تمام پابندیاں فوری ختم کی جاہیں۔انہیں ملک نے طول عرض سمیت دنیا بھر میں آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دی جائے۔زندہ قومیں اپنے ہیروز کو وہ مقام دیتی ہیں جو ان کے شایان شان ہو۔۔
راشدخان سینٹرل کواڈنیٹر پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد
