حکومت وقت ریاست میں رہنے والے ہر مذہب شہری اور سیاسی جماعت کے اثاثوں کو تحفظ فراہم کریں۔صوبائی ترجمان
پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا اور خیبرپختونخوا کے تمام قائدین عہدیداروں کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں مسلم لیگ ق کے دفتر کو نذر آتش کرنے کی پرزور مذمت صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ بلوچستان صوبائی حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔کہ جن شدت پسندوں نے مسلم لیگ ق چمن بلوچستان کے دفتر کو نذر آتش کرنے کی گھناونی حرکت کی گئی ہے ان وحشی درندں کو فلفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقع سزا دی جائے مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان نے کہا کہ ہماری پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ عدم تشدد صبر و تحمل برداشت کا مظاہرہ کیا ہے ملکی سالمیت و بقا کیلئے جانوں کے نظرانے پیش کیئے لیکن کبھی بھی اشتعال انگیزی تعصب کی سیاست نہیں کی صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ چوہدری برادران نے ملک کی حفاظت اور ترقی کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے جس کی مثال چوہدری ظہور الہیٰ شہید ہیں۔صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا کہ مسلم لیگ ق چمن بلوچستان کے دفتر کو رات کی تاریکی میں نظرے آتش کرنا نہایت ہی افسوناک اور قابل مزمت واقع ہے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے اس واقع کو کھلی دھشتگردی قرار دے دی کی چند ملک دشمن عناصر شدت پسند اپنے زاتی و سیاسی عزائم حاصل کرنے کیلئے ایسی کاروائی کرکے ملک اندر آگ بھڑکانے چاہتے ہیں جس سے ملک میں خدا ناخواستہ افراتفری پھیلے اور اندرونی و بیرونی قوتوں کو تقویت ملے لیکن ہم اپنے مرکزی قائدین چوہدری برادران کے حکم کا انتظار کرئنیگے جو ہدایت ہمیں ہمارے قائدین نے دی اس پر ہم پاکستان مسلم لیگ ق کا عہدداران ورکرز من و عن سے حکم کی تعمیل کرینگے۔صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت جو ریاست کی بھاگ دوڑ سنبھالنے ہوئے ہے اس حکومت ریاست کی زمداری ہے کہ ریاست میں رہنے والے ہر مذہب شہری اور سیاسی جماعت کے اثاثوں کو تحفظ فراہم کرے نہ کہ چند ملک دشمن عناصر ملک میں انارکی پھیلائیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف سے مطالبہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق چمن بلوچستان کے نشر آتش آفس کے واہ پر سو موٹو نوٹس لیں اور اس واقع میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ایسے ناشگوار واقع سے بچا جا سکے