سوشل میڈیا ورکرز متحدہو رہے ہیں۔اے پی ایس ایم سی

Spread the love

پورے ملک سے ممبر ز کا شامل ہونا کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔اجلاس میں گفتگو

پشاور(چیف اکرام الدین)سوشل میڈیا ورکرز متحدہو رہے ہیں۔اے پی ایس ایم سی.پورے ملک سے ممبر ز کا شامل ہونا کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔مرکزی ممبران کے اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں آی ٹی طرقی جتنی تیزی کیساتھ جاری ہے اتنی ہی تیزی سے سوشل میڈیا پورے اب و تاب کیساتھ پھیل رہا ہے۔جسکا منظم ہونا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔سوشل میڈیا کی بدولت ایک طرف عوامی مسائل کو سامنے لایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب کئی جرائم اور کرپشن میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے مرکزی عہدیداران نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں سوشل میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہو چکا ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں حکومت وقت کیساتھ باقاعدہ تعاون کر رہا ہے مگر دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا کے کردار سے گھبرا چکے ہیں کیونکہ انکا نام نہاد کاروبار کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔دوسری جانب حال یہ ہے کہ بڑے بڑے چینل اوراخبارات اسی سوشل میڈیا سے خبریں اٹھا کر اپنے ٹاک شوز اور سرخیوں کا حصہ بنا رہے ہیں۔مگر ان سب کے باوجود سوشل میڈیا ورکرز کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا اور انکی تزلیل کی جا رہی ہے جو کسی طرح سے بھی مناسب فعل نہیں۔آل پاکستان سوشل میڈیا کلب سوشل میڈیا ورکرز اور سوشل چینلز کے مالکان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیگی اور انہیں عزت دو کا موٹو لیکر آگے بڑھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے مرکزی عہدیداران نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا ورکرز کو انکا مناسب مقام دینے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ مستقبل میں یہ نوجوان اپنے معاشرے اور اپنے ملک کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں