کھیوڑہ(راشدخان)
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر نے منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برصغیر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں اسلام کا انتہا پسندی سے پاک تشخص اور تعلیمات کو اجاگر کیا اور بین المذاہب رواداری و امن مکالمہ کی اسلاف کی روایات کا احیاء کیا، ڈاکٹر طاہر القادری کی عالمگیر تعلیمی، تحقیقی ،تربیتی، اخلاقی روحانی مساعی اور قابل تقلید کردار نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو متاثر کیا اور نوجوانوں کو کتاب سے محبت کرنے کا پیغام دیا، سب سے بڑھ کر یہ کہ نوجوانوں نے اس پیغام کو دل و جان سے قبول کیا ہے، مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام کی علمی، روحانی تربیتی تعلیمات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے بھی بے مثال ادارے کئے جن سے بلاتفریق رنگ، نسل مذہب لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں، انھوں نے نوجوانوں کو فتنہ خوارج سے بچا کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا اور نئی نسل کے ہاتھوں سے نفرت اور تکفیریت کی تلواریں چھین کر ان کے ہاتھوں میں امن، محبت اور اعتدال کی مشعلیں دیں، عالم اسلام کو ڈاکٹر طاہر القادری جیسے ماڈریٹ ویثزن والے سکالرز اور ریفارمر کی ضرورت ہے جن کی زندگی کا مقصد و محور نفرتوں کو کم کرنا اور دلوں کو جوڑنا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کی ساڑھے پانچ سو سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں، مگر میرے کانوں نے ان کتب کے حوالے سے کوئی ایک ایسا جملہ نہیں سنا جس میں ان کے کسی مخالف نے “ہیٹ سپیچ” یا “مسلکیت کا الزام لگایا ہو ان کی کتب اور تحقیق ہر خطہ، ہر مذہب، ہر مکتب فکر اور مسالک کے پیروکاروں کے لئے ہے، اللہ تعالیٰ انھیں اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ کو میرے لئے دین و دنیا اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے. خلیل الرحمٰن قمر نے منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ کے لیے خصوصی دعوتی کردار ادا کرنے اور لائف ممبر شپ کا فارم فراہم کرنے پر منہاج القرآن کے ریسورس ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر شاہد لطیف کا شکریہ ادا کیا
