لندن(چودھری عارف پندھیر ) خصوصی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مخالفین کیلئے بڑا سرپرائز جلد متوقع ہے۔انہوں نے وطن واپسی کیلئے مشوروں کا آغاز کردیا ہے، جون میں ڈاکٹرز سے چیک اپ کیلئے اپائنٹمنٹ اور آپریشن کے بعد تاریخ کا اعلان ہوگا ۔
نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو مریم نواز کھل کر سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دے گی اور حکومت کو ٹف ٹائم دے گی نواز شریف فیملی کی لندن میں کھینچی گئ نجی فوٹو کو حکو متی زرائع کی جانب سے میڈیا میں اچھالنے پر مسلم لیگ ن بر طانیہ نے بھر پور مزمت کی ھے