جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمن راجہ نجابت حسین کی والدہ ماجدہ خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ گزشتہ تین دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے کشمیری قوم کے حق خودارادیت کو عالمی طاقتوں تک پہنچانے میں راجہ نجابت حسین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ان جیسا انتھک محنت کرنے والا سیاسی سماجی کارکن کم ہی ملتا یے۔ راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ماں کی دعاؤں کا نتیجہ تھا اس سے آج مرحوم ہو گیا ہوں ۔ انہوں نے برطانیہ بھر سے سیاسی سماجی کاروباری اور کمیونٹی شخصیات کی طرف سے والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والے تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کیا
