ڈپٹی کمشنرساہیوال کی روایتی بے حسی

Spread the love

!بااثرٹاؤن مافیاڈسپنسری کارقبہ بھی ڈکارگیا،وزیراعظم نوٹس لیں،مکینوں کی دہائیاں

بجلی فراہمی کیلئے بھاری رشوت کے باوجودبھی پیٹ نہ بھرامزیدرشوت کے تقاضے جاری،عوامی وسماجی حلقوں کی شدیدمذمت

ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم سے)تفصیل کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن پرواقع غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم صدیق نگرکے مالکان انتظامیہ کی ملی بھگت کی بدولت ڈسپنسری کے لئے مختص رقبہ تقریباً23مرلے ڈکارگئے اس حوالہ سے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکے نمائندوں کو بتلایاکہ عرصہ تقریباً16سال قبل راؤنجیب وغیرہ نے ”صدیق نگر“کے نام سے ہاؤسنگ کالونی تعمیرکی جس میں لوگوں کوکشادہ سڑکوں، بجلی سیوریج، سکول،کمیونٹی سنٹر،پارک،ڈسپنسری،قبرستان وغیرہ کے سبزباغ دکھاکرجمع پونجھی ہتھیالی جسکی بابت قومی احتساب بیوروپاکستان کو درخواستیں دینے کے باوجودبھی شنوائی نہ ہوئی عرصہ درازگزرنے پربھی ہم بنیادی سہولیات سے آج بھی محروم ہیں جبکہ مزیدلوٹ مارکاسلسلہ دیدہ دلیری سے جاری ہے لیکن تمام ترحالات وواقعات کا بخوبی علم ہونیکے باوجودڈپٹی کمشنرساہیوال روایتی بے حسی کامظاہرہ کررہاہے دوسری طرف میپکو(واپڈا)ملتان کے حکام بھی بھاری رشوت کے باوجودبھی بجلی فراہمی کیلئے تیارنہیں اوراب مزید رشوت کابھی تقاضہ کررہے ہیں کوئی پوچھنے والانہیں دوسری جانب عوامی وسماجی حلقوں نے بھی سنگین صورتحال کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیئرمین قومی احتساب بیورو پاکستان سے فی الفورنوٹس لے کرسخت قانونی کاروائی کامطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں