جس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر شاپیرو سلیمان اور انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اکرام الدین نے شرکت کی۔
یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انسانی حقوق کے بارے میں انٹرنیشنل آن لائن پریس کانفرنس کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسانی حقوق کے بارے میں انٹرنیشنل پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل انوویشن سینٹر آف لائف الائنس آف دی پیپلز آف ورلڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر شاپیرو سلیمان اور اسکے اسسٹنٹ نوفل سلمانوف کے علاوہ انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے شرکت کی اس موقع پر دنیا بھر میں انسانیت کو درپیش مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر انٹرنیشنل انوویشن سینٹر آف لائف الائنس آف دی پیپلز آف ورلڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر شاپیرو سلیمان نے کہا کہ انسانی حقوق پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ انسانیت کو درپیش مسائل و مشکلات کا ازالہ ہو سکے اس موقع پر انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سب سے اہم مزہب انسانیت ہے۔اس لئے ہم سب کو انسانیت کی بقاء کیلئے متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔