پولیس پر عوام کا اعتماد معاشرے میں قیام امن کیلئے انتہائی ضروری ہے

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔پی ٹی ائی بلوچستان

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی پولیس اصلاحات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پولیس پر عوام کااعتماد معاشرے میں قیام امن کیلئے انتہائی ضروری ہے ،پولیس اہلکاروں کے خلاف عوام کے ساتھ ہتھک آمیز رویہ اپنانے پر انکوائری اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی نیک شگون ہے ۔پی ٹی آئی کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہسر کی جانب سے پولیس میں اصلاحات کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہے پولیس اور عوام کے درمیان تعاون ناگزیر ہے جو امن وامان کی صورتحال کی بہتری میں اہم کردارادا کرسکتاہے لیکن گزشتہ دنوں ایس ایچ گوالمنڈی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر عالم خان کاکڑ کے ساتھ نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا گیا جس پر مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ کو درخواست دی گئی جس پر آئی جی نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایس پی ائیرپورٹ کی سرگراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مرتب کرلی اور اس میں ایس ایچ او کو غیر اخلاقی وغلط رویہ اپنانے کا مرتکب پایاگیا جس پر آئی جی پولیس بلوچستان نے ایس ایچ او کو معطل کردیا ۔پاکستان تحریک انصاف پولیس آفیسران کی جانب سے صاف وشفاف اقدامات اور غیر قانونی وغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو سراہتی ہے کیونکہ جب عوام اور پولیس کے درمیان تعلقات بہتر ہوں تو ہی قیام امن یقینی بنایاجاسکتاہے پاکستان تحریک انصاف پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے اور ایک بہترمعاشرے کی تشکیل میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں