گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت احمد علی کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا فوڈ اٹیکنالوجسٹ سمیر احسن اور میونسپل پولیس فور س کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون، ناقص صفائی پر نان بائیوں، زائد منافع خوری پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے اور نوٹسز دے دئے، گرانفروشی کی ہر گز گنجائش نہیں، تاجر حضرات اپنا قبلہ درست کریں، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی فوڈ ٹیکنالوجسٹ سمیرا حسن اور میونسپل پولیس کے جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زنردست کریک ڈاون کیا، ناقص صفائی پر ہوٹلوں اور نان بائیوں پر جرمانے جبکہ زائد نرخناموں کی وصولی پر تھوک و پرچون دکانداروں کو قانونی نوٹسز دیے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران زائد المعیاد اشیائے کی برآمدگی پر ہزاروں مالیت کے کاسممیٹیکس بھی ضبط کر لئے گئے۔ فوڈا نسپکٹر نے وارننگ دی کہ تاجر حضرات اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی جرمانوں، دکانوں کو سیل سمیت جیل کی سزائیں دی جائیں گی۔
