نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال بارے آگہی کے لئے ساہیوال آرٹس کونسل اور بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال بارے آگہی کے لئے ساہیوال آرٹس کونسل اور بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط، تعاون کی اس دستاویز پر ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی اور سی ای او میاں محمد ساجد نے دستخط کئے۔ یہ خصوصی تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید مہمان خصوصی تھے۔ اس میمورنڈم آف انڈسٹینڈنگ کا مقصد آرٹس کونسل اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی طرف راغب کیا جائے اور اس اہم میڈیا کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے اور جسے سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا پاکستان کے نظریاتی ساکھ اور معاشرے میں انتشار پھیلانے کے لئے استعمال کررہے ہیں جسے روکا جانا نہایت ضروری ہے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے اس معاہدے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی اخلاقی و معاشرتی تربیت کے لئے اس تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں