ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمان کی وکلاء برادری کے وفد سے تعارفی میٹنگ
تفصیلات کے مطابق///چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمان نے ڈی پی او آفس میں وکلاء برادری کے وفد سے تعارفی میٹنگ کی، اس موقع پر وکلاء برادری کے وفد نے ڈی پی او ساہیوال کو اپنے مسائل و تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ ڈی پی اوساہیوال رانا طاہر رحمان نے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں وکلاء کااہم کردارہے، سماجی سرگرمیوں میں ان کی خدمات قابل ستائش ہے۔قیام امن اور معاشرے کی اصلاح کیلئےباہمی تعاون سےاقدامات اٹھائےجائینگے۔ وکلاء کےمسائل کو باہمی تعاون سے مل بیٹھ کر میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے جس کے لئے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی جائیں گی. سٹریٹ کرائم، ہوائی فائرنگ،کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوران و دیگرسماجی برائیوں پرقابو پانے کیلئے وکلاء برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے ساتھ باہمی مشاورت سے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے. اس موقع پر وکلا ء برادری کے وفد نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تعاون کا یقین دلایا ۔
