ساہیوال پولیس)
تفصیلات کے مطابق ////چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال ایس ڈی پی او سٹی سرکل ساہیوال میں تعینات کانسٹیبل محمد صدیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقریب کے دوران ایس ڈی پی او سٹی سرکل ظفر اقبال اور دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی. اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل ساہیوال ظفر اقبال نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا
جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد صدیق نے کہا کہ آج ریٹائر منٹ کے موقع پر شاندار تقریب کے انعقاد سے سٹاف نے ان کیساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے کہ وہ اچھی یادیں لیکر محکمہ سے رخصت ہورہے ہیں۔
آخر میں ریٹائرڈ کانسٹیبل کو ایس ڈی پی او سٹی سرکل ساہیوال اور دیگر پولیس افسران نے پھولوں کے ہار پہنائے ،پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈ دی گئی
