ہڑپہ میں اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکاندار نے لاکھوں روپے سے تیار جبوترہ نما تھڑہ ختم کردیا ضلع انتظامیہ روڈ واگزار کرانے میں ناکام
ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال سے)۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح کمشنر ساہیوال کے احکامات کی روشنی میں ضلع کونسل ساہیوال نے ہڑپہ میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں شروع کرتے ہوئے عجیب وغریب منطق کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکروچمنٹ سیل ضلع کونسل ساہیوال نے دوکانوں کے آگے لگے شیڈ اتروا کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی جبکہ اصل تجاوزات دکانوں کے آگے بنائے گئے تھڑے دکان سے زیادہ دکان کے آگے رکھا گیا سامان اس کے آگے پھر ٹھیلہ یا اڈا لگا کر کرایا وصول کرنا سڑک کنارے بھری ریت اینٹوں سیمنٹ کے پائپوں کے ڈھیر لگا کر سڑک کو راہ گیروں کے لئے تنگ کرنا جیسی تجاوزات برقرار ہیں شیڈ اتروانے سے خلائی مخلوق یا اڑنے والی مخلوق کو تو آسانی ہوسکتی ہے جبکہ زمینی رستہ استعمال کرنے والوں کے لئے یہ تجاوزات ہڑپہ اسٹیشن کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس مسئلے کے مستقل حل کے بغیر تجاوزات وبال جان ہی رہیں گی روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ کی بے ہنگم ٹریفک اور غیر قانونی سٹینڈز نے مقامی آبادی راہ گیروں دکانداروں سب کا ناک میں دم کر رکھا ہے ان سب سنگین نوعیت کے مسائل کے باوجود ضلعی انتظامیہ ہڑپہ اسٹیشن بائی پاس نائی والا چوک ہڑپہ چوک مالن شاہ نائی والا بنگلہ روڈ 4/10L ہڑپہ اسٹیشن سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات برقرار ہیں کو ختم کروانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہڑپہ اسٹیشن پر قائم باؤ جی فاسٹ فوڈ والوں نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پتھروں سے تیار جبوترہ نما تھڑہ اپنی مدد آپ کے تحت ختم کردیا ان کے اس اقدام کو عوامی وسماجی حلقوں نے خوب سراہتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے