وزیرآباد:(طارق جاوید ملک) کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ،تین نوجوان زخمی اسپتال منتقل
وزیرآباد کے علاقہ ونجووالی میں یوٹرن لیتی کار کے ساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر سے تین نوجوان زخمی ہو گئے تینوں دوست عثمان علی ،غلام علی اور محمد علی سرجیکل انسٹرومنٹس فیکٹری سے چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر سمبڑیال و بیگووالہ جا رہے تھے کہ ونجووالی سیالکوٹ روڈ پر زیر تعمیر روڈ کے قریب یوٹرن لیتی تیز رفتار کار سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے
