پاک بلڈ ویلفیئر سوسائٹی اینڈ ثریا افتخار ٹرسٹ سوہدرہ کے زیر اہتمام پاک ویلفیئر ہسپتال سوہدرہ میں فری گردہ مثانہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) پاک بلڈ ویلفیئر سوسائٹی اینڈ ثریا افتخار ٹرسٹ سوہدرہ کے زیر اہتمام پاک ویلفیئر ہسپتال سوہدرہ میں فری گردہ مثانہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، معروف معالج ڈاکٹر عکرمہ بن منظور نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات فراہم کی گئیں،اس موقع پرصدر محمد فاروق منہاس،حاجی فاروق امین راجپوت،رانا آصف سہیل،وقار احمد جنجوعہ،چوہدری محمد آصف،امتیاز جنجوعہ،وحید الزمان،عمران ملک،شاہد ہاشمی،محمد اشرف نثار ودیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عکرمہ بن منظور نے کہا کہ کیمپ لگانے کامقصد عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے اور گر دے اور مثانے کی بیماریوں کی تشخیص اور ان بیماریوں کے بارے میں آگاہی وشعور پیدا کرنے کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، معاشرے کے افرادکی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنے والے عظیم فریضہ سرانجام دیتے ہیں،جس معاشرے میں خدمت کاجذبہ ہووہ معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے،صحت مند قومیں ہی صحت مند معاشرے کے ذریعے عزت ومرتبہ حاصل کرتی ہیں،مریضوں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا اور دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں