وزیرآباد (ملک طارق جاوید) مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 22 تارکین وطن کی واپسی کیلئے سفری دستاویزات مکمل کر لیں گئیں۔زندہ بچ جانے والے 22 تارکین وطن اور 13 ڈیڈ باڈیز سمیت اگلے دنوں میں کسی بھی وقت وطن واپس روانہ کیا جا سکتا ہے۔بائیس پاکستانی واپس آنے کے انتظار میں مراکش کے ایک کیمپ میں موجود ہیں۔انٹر نیشنل ہیومین رائیٹس موومنٹ سمیت کئی این جی اوز نے تارکین وطن کو واپس لانے میں حکام سے مل کر اہم کردار ادا کیا ہے۔ کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد بٹ کا تعلق وزیرآباد کے علاقہ ہری پور سے ہے۔ مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے بائیس پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سفری دستاویزات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ موت کے منہ سے واپس آنے والے تارکین وطن اپنے پیاروں کو ملنے کیلئے مراکش کیمپ میں بے تاب بیٹھے ہیں۔مراکش کیمپ میں موجود تارکین وطن سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں موجود بائیس پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پاس بنا دئے گئے ہیں جن کو اگلے چند دنوں تک کسی بھی وقت وطن واپس بھیجاجا سکتا ہے ان کے ساتھ داخلہ شہر کے حسن ہسپتال میں موجود تیرہ ڈیڈ باڈیز کو بھی وطن واپس بھیجا جائے گا.انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس موومنٹ اور دیگر این جی اوز کی مدد سے تارکین وطن کی واپسی کی لئے حکام سے مل کر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ان کی واپسی کیلئے پاس اور دیگر سفری دستاویزات مکمل کرنے میں این جی اوز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مراکش کیمپ میں موجود تارکین وطن میں بلاول اقبال۔مصطفے۔مہتاب الحسن۔غفار۔عمران اقبال۔علی حسن۔وسیم خالد۔مجاہد علی۔ محمد عدیل۔سعید بابر محمد آصف۔محمد ارسلان۔ محمد عرفان۔عزیر بٹ۔تصور احمد۔گل شمیر۔عمر۔عباس کاظمی۔مدثر شعیب۔اخلاق اور عامر شامل ہیں۔مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں صرف تیرہ تارکین وطن کی ڈیڈ باڈیز مل سکی ہیں۔جن میں شہزاد بٹ کا تعلق وزیرآباد سے جبکہ دوسرے جاں بحق ہونے والے نوجوان مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ان میں آٹھ کے نام معلوم ہو سکے ہیں ان میں شہزاد بٹ۔محمد ارسلان۔محمد رئیس۔حامد حسین۔محمد سفیان۔دانش اقبال۔شیخ قیصر۔حسنین حیدر شامل ہیں۔زرائع کے مطابق دو نوجوان ابھی بھی مراکش کے شہر داخلہ کے حسن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جو تارکین وطن کے ساتھ ہی پاکستان واپس آئیں گے۔مختلف این جی اوز نے جن میں انٹر نیشنل ہیومین رائیٹس موومنٹ بھی شامل ہے ان کی واپسی کیلئے کوشش کی ہے۔
