جہلم (بلال رضا)
دین اسلام اور زندگی کے معاملات سیاست،حکومت و ریاست کو الگ نہیں کر سکتے۔بندگی غیرمشروط اطاعت کا نام ہے۔رب کریم نے جتنی عبادا ت ہم پر فرض کی ہیں وہ بندہ مومن کی ضرورت ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان
دین اسلام کے خلاف قوتیں پوری طاقت کے ساتھ برسرپیکا ر ہیں اسی طرح ملک پاکستان میں بھی دشمن قوتیں اپنا کام کر رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس ملک کی ایک ایک اکائی ہیں ہم اپنی زندگیوں کو اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں ہمارے الفاظ ہمارا ہر اٹھتا ہوا قدم مثبت ہو۔زندگی میں وہ انداز وہ پہلو اختیار کریں جس سے ملک میں استحکام پیدا ہو۔جھوٹ کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں اور اپنی اولادوں اور اہل خانہ کی تربیت اسلام کے اصولوں کے مطابق کریں۔باطنی اصلاح اور نمازوں کی پابندی بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے بچاتی ہے۔بحیثیت انفرادی اور قوم اپنی ذمہ داری اس طرح ادا کریں
