جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی وزیرآباد کے زیر اہتمام آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں اور عوام کو ریلیف نہ ملنے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

Spread the love

وزیرآباد (طارق جاوید ملک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی وزیرآباد کے زیر اہتمام آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں اور عوام کو ریلیف نہ ملنے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ضلعی نائب امیر صابر حسین، زون جنرل سیکرٹری زمان احسان چیمہ،حافظ فرحان منیر بٹ،جاوید مغل نے کی،ریلی میں ارسلان حیدر بٹ،مرزا غلام مصطفی،محمد رفیق نعیم،ریاض سلہریا،شیخ سعید انور،ریاض سلہریا،سجاد چیمہ،فیصل مجید،شیخ نعیم انور،حافظ عمران منیر بٹ،شہباز بھٹی،نصیر بھٹی،دانش علی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی شیخ القرآن سے شروع ہو کر لاہوری دروازہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔صابر حسین بٹ اور زمان احسان چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی نشاندہی پر ملک کو لوٹنے والے آئی پی پیز مافیا کے خلاف نوٹس لیا گیا،ملک کو لوٹنے والے آئی پی پیز مافیا کے متعدد آئی پی پیز یونٹ بند ہوے لیکن عوام کو ریلیف نہ ملا،18آئی پی پیز کمپنیوں کو بند کیا گیا لیکن عوام کو ریلیف کیوں نہ ملا،عوام کا معاشی قتل بند ہونا چاہیے اور بند کیے جانے والے آئی پی پیز کی وجہ سے ملنے والے ثمرات عوام کو لے کر دیں گے،ملک کو لوٹنے والے مافیاز کے خلاف جماعت اسلامی ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عوام کو ریلیف نہیں مل جاتا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں