جہلم ( بلال رضا ) ڈاکٹر میاں مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جہلم کی ہدایت اور ڈاکٹر مسعود احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم کی زیر نگرانی یاسر محمود مرزا UCMO نے سعید احمد ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس کے ہمراہ پولیو واک کا انعقاد گورنمنٹMC پرائمری سکول مشین محلہ نمر 3 سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 جہلم تک کیا جس میں سکول کے اساتذہ اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔ UCMO نے شرکا کو بتایا کہ ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو کر 7 فروری تک جاری رہے گی جس میں پولیو ٹیمں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاے گے۔
