پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔انیلا ایاز

Spread the love

کشمیر کی آزادی کی تحریک میں پاکستانی عوام کا کردار اہم ہے۔مرکزی صدر ہیومن رائٹس ونگ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر انیلا ایاز نے کہا کہ ہر سال کی طرح آج بھی کشمیری بہن بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے آج کے دن ہم گزشتہ 77 برسوں میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں وہاں کے نہتے و معصوم لوگوں کو آہنی ہاتھوں سے دبانے کی کوششوں میں بھارت ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی حراست، اور زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈے قیادت و انسانی حقوق کے علمبرداروں کو قید کیا ہوا ہے۔ یہ زیادتیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ ان کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے نشاندھی بھی ہوتی رہی ہے اور یہ بین الاقوامی میڈیا میں رپورٹ ہوتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر انیلا ایاز نے اردو گلوبل یوکے اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جارہا ہے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی قائدین، مذہبی رہنما، سوشل ورکرز اور نیشنل اور انٹرنیشنل صحافتی حضرات سے شرکت کی اپیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں پاکستانی عوام کا کردار اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں