وزیر آباد (طارق جاوید ملک ) خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنا استحصالی سوچ کی عکاس ہے۔ مادی سوچ کے حامل عناصر معاشرے کے ناسور ہیں۔ متاثرہ خواتین صحافیوں کو انصاف دلانے کیلئے جرات مندانہ اقدام کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار پریس کلب وزیر آباد کے صدر افتخار احمد بٹ اور دیگر سینئر میڈیا پرسنز صابر حسین بٹ،طارق جاوید ملک، سیف اللہ بٹ،محمد اشرف نثار نے راولپنڈی میں ایک قومی روزنامے کی خاتون ورکرز کو حقوق طلب کرنے پر منفی ہتھکنڈے استعمال کر کے ہراساں کرنے پر وزیر آباد کے میڈیا نمائندگان کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اور وفاقی محتسب سے اپیل کی گئی کہ وہ خواتین صحافیوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
