مانچسٹر عارف چودھری
چین کے نیو ائیر پر مانچسٹر سٹی سنٹر میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا گیا -شو بھی پیش کئے گئے اور بچوں میں گفٹ بھی بانٹے گئے ۔لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو ، مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد -مئیر بولٹن کونسلر اینڈی مورگن -مئیر ٹریفورڈ ایمی ویٹ -مئیر ٹیمسائیڈ ہیٹی افلیک ،ڈپٹی لیفٹننٹ ان جیری ینگ -جنرل مینجر نپولین کسینو ڈیبی فلپس -صدر فیڈریشن آف چائنیز مانچسٹر لیزا یام -وائس چئیرمین – سپرٹیڈنٹ پولیس مانچسٹر – اور ڈاکٹر مسٹر ھو نگی – اریکا -آفیسر قونصل جنرل لورین – اور گریٹر مانچسٹر کی دیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ چین کے مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل ٹینگ روئ کی بھی خصوصی شرکت ۔ اس موقع پر لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو -مئیر ٹریفورڈ ایمی ویٹ -مئیر بولٹن اینڈی مورگن نے کہا کہ میں اس پر مسرت موقع پر چائنی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے شاندار مستقبل کا خواہاں ہوں۔ مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کو ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کر کے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے ۔ڈپٹی لیفٹننٹ ان جیری ینگ نے چاہینی کمیونٹی کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اگلے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔چائنی قونصل جنرل مانچسٹر میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی لورا نے بھی دلی مبارکباد پیش کی ۔نپولین کسینو کی جنرل مینجر ڈیبی فلپس اور رنگ برنگی تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی چائینی کمیونٹی کو نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔پیپلز ریپبلک آف چائنہ کے قونصلر جنرل ٹینگ روئ نے چائنہ کے نئے سال کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ چائنہ کے بہت قریبی تعلقات ہیں اور ھمیشہ رہیں گے –
گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی قابل رشک جسکی زندہ مثال تقریب میں شریک بین الثقافتی کمیونٹی کی شرکت ہے