چیئرپرسن چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشنز، سپیشل مانیٹرنگ اینڈ فیڈ بیک بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین نے اے سی دفتر وزیر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

Spread the love

وزیر آباد (طارق جاوید ملک) چیئرپرسن چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشنز، سپیشل مانیٹرنگ اینڈ فیڈ بیک بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین نے اے سی دفتر وزیر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر،ایس پی صدر گوجرانوالہ شاہد نواز،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،اے ایس پی حسن بلال،سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ،مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،امتیاز اظہر باگڑی،تحصیلدار عون عباس چٹھہ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ،وقار نقوی،کرنل (ر) وقار انور شیخ،ناصر محمود اللہ والے،مظفر جاوید بھٹی،میاں مدثر نذیر،محمد اکبر بٹ بھی موجود تھے۔ چیئرپرسن چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشنز، سپیشل مانیٹرنگ اینڈ فیڈ بیک بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت ہر شعبہ پر یکساں توجہ دے رہی ہے، صوبے میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں 80 انشی ایٹوز چل رہے ہیں جن کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اضلاع کی رینکنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد سمیت پانچ نئے اضلاع کو جلد فنکشنل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیر آباد میں 3 ارب روپے لاگت سے سیوریج پراجیکٹ ٹینڈرنگ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، وزیر آباد بائپاس کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کے مسائل کے حل کر کے دو ماہ میں فنکشنل کرنا چاہتے ہیں، ماڈل بازار کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا، میونسپل کمیٹی کا نیا دفتر، ریسکیو 1122 کی خدمات میں اضافہ، سیف سٹی کا قیام ترجیح ہے، صوبے میں تجاوزات کیخلاف مہم بلا تفریق چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات ہیں کہ پولیس تھانوں میں شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرے۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف شکایات پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں