یوم کشمیر:
ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف
کمشنر ساہیوال ڈویژن جناب شعیب اقبال سید نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم 77 برسوں سے اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دے رہی ہے، اور یہ حمایت ان کے حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔ وہ ساہیوال آرٹس کونسل میں منعقدہ سیمینار “یوم کشمیر اور ہمارا اجتماعی شعور” سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب میں بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کا کمشنر ساہیوال نے خصوصی دورہ کیا۔ سیمینار کے اختتام پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے!