اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں اور ملازمین کی خدمت جاری رکھیں گے ،حاجی حنیف

Spread the love

ریٹائرمنٹ کے بعد تمام ملازمین کو اکٹھا رکھنا باعث مسرت ہے، ڈاکٹرآشوک
پمز کے تمام ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر ایسوسی یشن قائم کی ،طارق سیالوی
پمز سے ریٹائرڈ افسران ہمیشہ اپنے ملازمین کے شانہ بشانہ رہیں گے، ڈاکٹر منصور
ہم نے دوران ملازمت بھی مریضوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود جاری رکھی، تنویر نوشاہی، ضیا الرحمن ،رانا مطلوب ،مرزا اکمل ،رائو خالد، طاہر اعوان، ڈاکٹر قدیر ،پیر خرم شاہ، سردار شکیل ،میڈم گل نرگس اور دیگر کا خطاب
اسلام آباد() پمز کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں سابق صدر نان گزئیٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پمز حاجی محمد حنیف، ملک طاہر محمود سیالوی، تنویر نوشاہی نے مشترکہ طور پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا، جو کہ جیسمین گارڈن اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں پمز کے ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم نے دوران ملازمت بھی دکھی انسانیت اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیے اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسے صدقہ جاریہ سمجھتے ہوئے جاری رکھیں گے،شرکاء کی باہمی رضامندی سے پمز ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی یشن کے قیام کا آغاز کیا گیا جس کی ذمہ داری ڈاکٹر آشوک کمار ،ڈاکٹر منصور ،ضیا الرحمن ،حاجی حنیف ،طارق سیالوی، رانا مطلوب اور تنویر نوشاہی کو سونپی گئی، شرکا سے ڈاکٹر منصور احمد، میڈم گل نرگس، ڈاکٹر اشوک کمار، حاجی محمد حنیف ،ملک طارق سیالوی، سردار شکیل ،تنویر نوشاہی ،ملک طاہر اعوان، مرزا محمد اکمل ،رانا مطلوب، رائو خالد، ڈاکٹر عبدالقدیر ،پیر سید خرم شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اتفاق گروپ پمز کے صدر مفیظ الدین صدیقی نے تمام شرکا کو پھول پیش کیے ،نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی یشن پمز کے سابق پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاہی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں