مسلم ھینڈز کے کثیر المقاصد فلاحی منصوبے محروم طبقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا مشن ھے

Spread the love

وزیر آباد (طارق جاوید ملک بیورو چیف)مسلم ھینڈز کے کثیر المقاصد فلاحی منصوبے محروم طبقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا مشن ھے۔ جدید علوم کے فروغ سے معاشرتی ترقی کا خواب شدمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔ مسلم ھینڈز کے وسائل ذہین طلباء کی امانت ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین سید لخت حسنین نے ایریا آفس وزیر آباد میں ایک بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئےکیا۔ ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے بریفنگ میں بتایا کہ مسلم ھینڈز کو دئے گئے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو جدید بنانے سے طلباء کی تعداد میں چھ سو گنا اضافی ہوا ہے اور وزیر آباد آفس مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور ،لائیولی ھڈ آفیسر شمس الرحمان، پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ، پریس کلب کے صدر افتخار احمد بٹ،شیخ عبد الجلیل،ملک محمد یوسف چاند امجد محمود صدیقی انجینئر محمد طارق، علامہ مظفر چشتی کے علاؤہ ممتاز تجارتی سماجی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔قبل ازیں چئیرمن سید لخت حسنین نے ایریا آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں