وزیرآباد کے علاقہ منظور آباد میں شیرخوار بچی جھلس کر جاں بحق

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کے علاقہ منظور آباد میں شیرخوار بچی جھلس کر جاں بحق کمرے موم بتی سلگا کر والدہ کاموں میں مگن ہو گئی جلتی موم بتی سے چار پائی کی چادر کو آگ لگ گئی بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی وزیرآباد کے علاقہ منظور آباد کے رہائشی یاسر نامی شخص کی نواسی کو اسکی بہو نے بستر پر سلایا اور گھریلو کام کاج میں مصروف ہوگئی اطلاعات کے مطابق بجلی بند ہونے پر بچی کی والدہ نے چارپائی کے قریب روشنی کے لیے موم بتی سلگا رکھی تھی گھر کے کام میں مگن والدہ کو علم ہی نہ ہوسکا اور موم بتی سے آگ چارپائی کے بستر کو چھو گئی جس سے ننھی بچی زندہ جل گئی والدین خوف کے مارے بچی کی نعش کو لے کر علاقہ سے روپوش ہو گئے کمسن بچی کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں