وزیرآباد:(نامہ نگار) بزرگ سیاستدان و سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی حویلی پر توڑ پھوڑ قابل مذمت ،برداشت رواداری جمہوریت کا حسن تنقید کو برداشت کرنا جمہوری سوچ کا سب سے بہترین پہلو ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی وزیرآباد صابر حسین بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن پر تنقید تو ہر صاحب شعور کر رہا ہے جو انتخابی عمل سے تھوڑا بہت بھی واقف رہا ہے ایسے میں پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ریلی نکالے جانے کے بعد ان کی حویلی پر پولیس کا ریڈ اور توڑ پھوڑ قابل مذمت عمل ہے جمہوریت میں تنقیدی پہلو کو کبھی بھی موقوف نہیں کیا جاتا تنقید جمہوریت کا حسن ہے اور اسے برداشت کرنا ہی جمہوریت کا اولین مقصد بھی انہوں نے بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی موجودگی میں ان کی حویلی پر توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں بے نقاب کیا جائے انہوں نے ایم این اے احمد چٹھہ اور ان کے ساتھیوں پر مقدمہ کو بھی بے جواز و عجلت قرار دیا ۔
