ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ اردو گلوبل یوکے اخبار کے ایڈیٹر برائے یورپ و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے حاجی فضل الٰہی کے حجرے پر آمد ہوئی اس موقع پر دونوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا فرض ہے اور بانی عمران خان کا ویجن بھی صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے ایم پی اے حاجی فضل الٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی ترقی اور ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے جو قابل تعریف ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے حاجی فضل الٰہی نے وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو اوورسیز پاکستانیوں کی لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اکرام الدین کو اٹلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بہترین ترجمانی پر مبارکباد پیش کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔