وزیرآباد(ملک طارق جاوید) سابق سپیکر کے گھر پر پولیس ریڈ اور توڑپھوڑ کی درخواست دائر150 نامعلوم ملازمین سمیت 2 ایس ایس پی اور2 ایس ایچ او نامزد ایس ایچ او کا درخواست لینے سے انکار وکلاء ٹیم نے درخواست ڈاک کے ذریعے بھجوا دی تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حا مد ناصر چٹھہ اور ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ کے گھر پولیس نے چار روز قبل بھاری نفری کے ساتھ ریڈ کیا جس پر سابق سپیکر کی طرف سے مقامی پولیس اسٹیشن میں بار صدر وزیرآباد امتیاز خان و دیگر وکلاء کی ٹیم واقعہ کی درخواست دینے گئی تو ایس ایچ او نے درخواست لینے سے انکار کر دیا جسکو بذریعہ ڈاک بھجوا دیا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ رضا تنویر ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق ،ایس ایچ او احمد نگر بلال بٹ،ایس ایچ او سوہدرہ مختار باجوہ اور سو سے زائد اہلکار مسلح ڈنڈا اور سادہ کپڑوں میں ملبوث شخص میرے گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کرنی شروع کر دی جسکی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہو گیا ایس ایچ او احمد نگر کے موقف کے مطابق ہمارے پاس کوئی درخواست نہیں آئی اور نہ ہی ایسا وقوعہ ہوا ہے سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے مطابق ہمیشہ سے قانون کی پاسداری کی اور امن کو فاروغ دیا ہے بلا اجازت اور بغیر وارنٹ تلاشی کے نام پر توڑ پھوڑ کرنے والوں پر کاروائی کا حق ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے جو ہر پاکستانی شہری کا حق ہے پولیس کے سینئر افسران میری موجودگی میں میرے منع کرنے کے باوجود توڑ پھوڑ کرتے رہےپولیس کو درخواست بھیج دی گئی ہے پر امن رہتے ہوئے ہر پلیٹ فارم پر پولیس کی اس غنڈا گردی اور لا قانونیت کے خلاف برسر پیکار رہیں گے
