وزیرآباد(ملک طارق جاوید) پریس کلب وزیرآباد کے انتخابات افتخار احمد بٹ صدر،سید ضمیر کاظمی جنرل سیکرٹری منتخب،الیکٹرانک میڈیا کلب کا چیئرمین کاشف محمود خاں جبکہ جنرل سیکرٹری علمدار حسین چوہدری کا انتخاب،ورکنگ جرنلسٹس کے صدر منظور حسین پھول جنرل سیکرٹری نعیم اشرف منتخب ہو گئے سوشل میڈیا کے چیئرمین نعیم میو جبکہ جنرل سیکرٹری جبران حیدر بٹ کا انتخاب کیا گیا بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے انتخابات میں سال 2025 کے لیے افتخار احمد بٹ صدر اور سید ضمیر کاظمی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا نومنتخب صدر افتخار احمد بٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ساتھیوں کے بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں کوشش کریں گے کہ سب ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات عمل میں لائیں اجلاس میں موجود صحافیوں نے صدر و جنرل سیکرٹری کے لیے دونوں امیدواران پر مکمل اعتماد کیا ہے پریس کلب کی ذیلی تنظیمات کے عہدیدران کا عمل بھی بخیر و خوبی انجام پا گیا الیکٹرانک میڈیا کلب کا چیئرمین کاشف محمود خاں اور جنرل سیکرٹری علمدار حسین چوہدری کو منتخب کیا گیا ورکنگ جرنلسٹس کے صدر کی نشست پر منظور حسین پھول جبکہ جنرل سیکرٹری نعیم اشرف کا انتخاب عمل میں لایا گیا سوشل میڈیا کلب کے صدر کے عہدہ پر نعیم میو اور جنرل سیکرٹری جبران حیدر بٹ ذمہ داری نبھائیں گے پریس کلب کے اراکین نے نومنتخب عہدیدران کو سال 2025 کے لیے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
