نارووال کا رہائشی مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہر دے کر مار ڈالا

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)نارووال کا رہائشی مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہر دے کر مار ڈالا، رمضان نامی شخص گذشتہ روز کارڈیالوجی کے قریب بیہوشی کی حالت میں ملا، ریسکیو حکام نے مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ رمضان نارووال کا رہائشی، سسرال آیا ہوا تھا، بیوی اور سسرالیوں نے رمضان کو زہر دے کر سڑک کنارے پھینک دیا۔ بھائی کا پولیس کو بیان۔ صدر پولیس نے بیوی سمیت دیگر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ روز رمضان نامی شہری ریسکیو نے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا جو دوران علاج چل بسا۔ واقعے کی بابت رمضان کے بھائی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھائی محمد رمضان ولد محمد رفیق قوم رحمانی ساکن نارووال مورخہ 14 فروری کو بوقت تقریبا 12 بجے دن اپنی بھانجی کو چھوڑنے کے لیے اپنی بہن کی گھر کامونکی آیا اور بھانجی کو چھوڑنے کے بعد کامونکی کے نواح میں موجود اپنے سسرال کے گھر چلا گیا اور تقریبا رات آٹھ بجے کے قریب مسمی رمضان وہاں سے نکل ایا جو کہ گھر واپس نہ آیا جس کی آج تک اپنے طور پر پتہ جوئی کرتے رہے ہیں بعد میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز بھائی محمد رمضان کو ریسکیو 1122 نے بیہوشی کی حالت میں وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے پاس سے اٹھا کر سول ہسپتال برائے علاج معالجہ منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہو گیا۔ اطلاع پا کر میں دیگر اہل خانہ کے ہمراہ وزیرآباد ہسپتال پہنچا۔ ہمیں قوی شک ہے کہ میرے بھائی محمد رمضان کو اس کی بیوی اور دیگر نامزد 4 افراد نے کھانے میں زہر ملا کر قتل کر دیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر نے محمد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 229/25 زیر دفعہ 302, 337, اور 34 ت پ کے تحت درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں