اس موقع پر انہوں نے ضلع اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان سے ملاقات کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا ضلعی اکاؤنٹس آفس چارسدہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ضلعی اکاؤنٹس آفس چارسدہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ضلعی اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ضلعی اکاؤنٹنٹ محمد نواز خان کی بہترین خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان نے کہا کہ تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل کرنا میرا مشن ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملازمین کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہوں تا کہ ملازمین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ یاد رہے کہ ضلعی اکاؤنٹنٹ محمد نواز خان 2021 سے ضلع چارسدہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ایسے قابل آفسران کی تعیناتی حکومت کا بہترین اقدام ہے۔