جس میں سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، فرحت اللہ بابر، عمارہ خان و دیگر نے شرکت کی۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر ، اور فیڈرل یوتھ ممبر و بزنس وومن عمارہ خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا کہ نوجوان نسل مواقع فراہم کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا ویجن ہے اس موقع پر فیڈرل یوتھ ممبر عمارہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو روزگار کی فراہمی اور انکے بہتر مستقبل کیلئے حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے تا کہ نوجوان نسل کو روزگار کی فراہمی بروقت مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے اپنے مستقبل کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت اہم اقدامات کریں۔اخر میں فیڈرل یوتھ ممبر عمارہ خان نے چوہدری سعود کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔