قرآن روحوں کوتازگی اورمسر ت دیتا ہے، پیر محمد اجمل رضا قادری

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) قرآن روحوں کوتازگی اورمسر ت دیتا ہے،قرآن پاک کواپنے سینوں میں محفوظ کرنے والوں کی فضیلت ومرتبت بہت بلندہے،اس کی تلاوت سے جوحلاوت حاصل ہوتی ہے وہ مسلمان کے سرورواطمینان کی بنیادہے۔قرآن مجیدفرقان حمید آفاقی کلام ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خالق کائنات نے اپنے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے نزول سے آج تک اس میں کوئی زیروزبرکافرق نہ آسکا۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین پیر محمد اجمل رضا قادری نے جامع مسجد محمدی غوثیہ حنفیہ محمد پورہ وزیر آباد میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانا خاور جمیل چشتی،قاری سعید احمد ارشد،علامہ محمد عمران کیلانی،قاری محمد یوسف،مرزا خان،چوہدری محمد شفیق، ملک مہندی،صوفی محمد ناصر،افتخار احمد بٹ،زاہد محمود ہاشمی،محمد رفیق،محمدمدثر،ذیشان احمد شانی،محمدابراہیم دیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے جہاں ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء کرام معبوث کئے و ہاں انسانوں کی بھلائی کے لئے اپنے احکامات بھی نازل کئے۔مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفی ؐ اوران پراپنی جامع کتاب قرآن مجید نازل فرمائی جوقیامت تک آنیوالی انسانیت کے لئے ہدایت کاسر چشمہ ہے۔جس نے بھی اللہ کی کتاب قرآن مجید اوراسکے پیارے محبوب حضورنبی کریم ؐ کی سیرت کواپنا لیاوہ دنیاوآخرت میں کامیابیاں اپنامقدرکرلیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں