بھرتی کانسٹیبل/ لیڈی کانسٹیبل پہلے مرحلے میں اینڈورنس ٹیسٹ کا انعقاد

Spread the love

بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ ریکروٹمنٹ بورڈ
ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق بھرتی کانسٹیبل/ لیڈی کانسٹیبل کے سلسلہ میں دوڑ ٹیسٹ اور قد و چھاتی کی پیمائش کا انعقاد کیا گیا ، جس کی نگرانی چئیر میں ریکروٹمنٹ بورڈ DIG ٹیلی عمران حیدر ، DPOساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان اور ایس پیRIBشیخوپورہ نوید ارشاد نے کی ۔ فزیکل ٹیسٹ کے موقع پر سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون کیمروں اور پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول وہیکل کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا گیا اور سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ۔ بھرتی ٹیسٹ میں 3 ہزار سے امیدواروں نے حصہ لیا جس کے لیے امیدواروں کے شناختی کارڈ چیکنگ اور بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی عمران حیدر اور ڈی پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین کانسٹیبلان کی بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں