تھانہ علی پور چٹھہ تہرے قتل کے مجرم کو 3 مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ جاری،

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)تھانہ علی پور چٹھہ تہرے قتل کے مجرم کو 3 مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ جاری،تین ملزمان کو بری کردیا گیا،نواحی برج تاشہ میں عید کے روز فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔عوامی سماجی حلقوں کا اظہار اطمینان۔علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں برج تاشہ میں 23مارچ 2023کو مجرم نعمان چٹھہ نے دوست کی منگنی پر ساتھیوں سمیت کلاشنکوف سے ہوا?ی فا?رنگ کی جس کی اطلاع اہل دیہہ نے پولیس ہیلپ لائن 15پر کی۔نعمان کو چوکی انچارج رسولنگر کرامت اے ایس آ?ی نے گرفتار کیابعدازاں مبینہ مک مکا کے تحت چھوڑدیا جس کی اطلاع سی پی او گوجرانوالہ کو ہوئی تو انہوں نے ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ رانا امتیاز اور چوکی انچارج کرامت اے ایس آ?ی کو معطل کردیا۔مجرم نعمان کو اس بات کا رنج تھا کہ انہوں نے میری مخبری کی ہے اور گرفتار کروایا ہے۔ جس کی پاداش میں 29جون 2023 عید قربان کے روز گا?ں برج تاشہ آیا اور مختلف لوگوں کو کال کر کے اپنے ڈیرہ پر بلوایا کہ میں سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ اسی اثنا میں 60سالہ حاجی منور، 55 سالہ افتخار حسین اوربیٹا سعد افتخار ڈیرے پر پہنچے ہی تھے کہ سفاک قاتل نے کلاشنکوف سے برسٹ مار کر چچا سمیت باپ بیٹے کو ابدی نیند سلا دیا۔ مقتول سعد چٹھہ نے کچھ ماہ قبل ہی سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھااور اسسٹنٹ کمشنر کا بطور چارج لینے والا تھا۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم انصاری نے تہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم نعمان چٹھہ کو 3مرتبہ سزائے موت دی۔جبکہ عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کا بھی فیصلہ دیا۔مقدمہ میں تین ملزمان پر جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے عدالت نے انہیں بری کردیا جن کی وکلات نوجوان قانون دان فیضان مقصود ڈار کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں