برطانیہ بھر میں مسلمان کمیونٹی کی پہلی کویلیم مسجد کے حقوق ملکیت بچانے کے لیے اپریل تک پانچ لاکھ پونڈز کی خطیر رقم درکار ہے ۔ کویلیم سوسائٹی اسکے لیے کوشاں ہے ۔
:مانچسٹر عارف چوہدری
عبداللہ کویلیم سوسائٹی نے لیورپول میں مسلمان کمیونٹی کی برطانیہ میں قائم سب سے پہلی مسجد کو یلیم مسجد کی ملکیت بچانے کے لیے تیس اپریل تک پانچ لاکھ پونڈز کی خطیر رقم جمع کرنی ہے اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو مسجد کی ملکیت کھونے کے امکانات زیادہ روشن ہیں یاد رھے کہ اس جگہ پر پہلے نائٹ کلب اور پھر وئیر ہاؤس بن گئے تھے – اگر اب یہ رقم اکٹھی نہ ھو سکی تو یہ دوبارہ نائٹ کلب بن سکتا ھے – مسجد جگہ کو خریدنے اور تعمیرات کو بچانے اور اس کی تزئین و آرائش بارے درکار وسائل اور مالی مدد جمع کرنے کے لئے مسلم ہیرٹیج سینٹر مانچسٹر میں تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں کو چئیر ڈاکٹر حمید -ٹرسٹی اجمل مسرور – چیف ایگزیگٹیو آفیسر مومن – – مزہبی سکالر شیخ عبدالرحیم گرین – استادہ امینہ بلیک – کونسلر نائلہ شریف – ڈپٹی لیفٹیننٹ سعدیہ ڈین -چیئرمین مسلم ہیریٹج سینٹر ناصر محمود و کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت – جن میں سید طاھر نصیر -ساجد الرحمن -متبر حسین -۔شامل تھے – ٹرسٹی اجمل مسرور نے کہا کہ ھم آپ کے تعاون سے کولییم مسجد کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کر ھے ہیں امید ھے آپ اس میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں گے – – مزہبی سکالر شیخ عبدالرحیم گرین اور استادہ امینہ بلیک کا کہنا تھا کہ تاریخی مسجد کو بچانے اور تعمیر کرنے کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کر نا اچھی بات ھے – بحثیت امت مسلمہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اس تاریخی عمارت کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں – مسجد کے چیف ایگزیگٹیو آفیسر مومن ئ نے کہا کہ برطانیہ میں سب سے قدیم ترین مسجد ہے -ہم نے اسے کشادہ کرنے کے لئے ساتھ والی بلڈنگ بھی خرید لی ہے اس کے لئے مالی معاونت کی ضرورت ہے -بحثیت مسلمان ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اس تاریخی مسجد کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار اد کریں – چندہ مہم میں شریک دیگر افراد نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ بحثیت مسلمان ہماری اولین زمہ داری ہے کہ اس عمارت کی تعمیر میں دل کھول کر عطیات دہے جائیں – اور شرکاء نے عوام سے درخواست کی کہ برطانیہ میں اسلام کی میراث کو محفوظ کرنے اور اپنی آئندہ نسلوں کو برطانیہ میں اسلام کی آمد اور تاریخ سے آگاہ رکھنے کے لئے اس کاوش میں دل کھول کر عطیات دیں
برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی کی لیور پول شہر میں قائم کویلیم مسجد کی ملکیت کے حقوق محفوظ کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کی اولین ذمہ داری ہے