وزیر آباد (نامہ نگار) جدید علوم سے آراستہ نئی نسل وطن کے روشن مستقبل کی ضامن ھے۔مشنری جذبے سے علم کا نور پھیلانے والے اساتذہ قوم کے محسن ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک تکمیل پاکستان کے سینئر رہنما طارق جاوید ملک نے الحمد ماڈل سکول میں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل میڈم شمیم انصاری نے صدارتی خطبے میں کہا کہ مسلم قوم کی کھوئی ہوئی شوکت کی بحالی کے لئے علم کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اور نئی نسل کے اخلاق وکردار کی پختگی کے لئے والدین اور اساتذہ کو مل کر کاوش کرنی ہو گی۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ تعلیمی،اصلاحی خاکوں اور ملی نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب میں سالانہ امتحانات میں شاندار تعلیمی کارکردگی کے حامل سٹوڈنٹس میں انعامات اور اعزازات تقسیم کئے گئے۔
