امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا صاحب زادہ بس اسٹاپ پر بس کے انتظار میں

Spread the love

اردو گلوبل مانچسٹر۔

اس نوجوان کے والد وزیر خزانہ رہے، ایم پی اے رہے، اسوقت بھی سینیٹر ہیں

یہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر مولانا سراج الحق کا بیٹا ھے جو بس اسٹاپ پر بس کے انتظار میں بیٹھا ھے، والد اتنے اہم عہدوں پر رہنے کے باوجود اسے اپنی کوئی چھوٹی موٹی سی سواری تک نہ دلاسکے.

اگر آپ ایمانداری سے جینا چاہیں تو زندگی آپ کو بھی اتنی ہی مہلت دیتی ھے جتنی کسی کرپٹ اور بدعنوان کو
ایک بے ایمان کی خوراک بھی اتنی ھے جتنی کہ ایک ایماندار کی، دونوں ایک ہی جتنی خوراک کھاتے ہیں، ایک ہی جتنا جیتے ہیں، جیا اس طرح بھی جاسکتا ھے

یہ اتنا مشکل کام نہیں جتنا ہم نے سمجھ رکھا ھے، بس بے جا اور ناجائز خواہشات کا گلا گھونٹنا پڑتا ھے، حرص اور لالچ کے قصروں سے دور اپنی ایک الگ “کُٹیا” بنانی پڑتی ھے

جی….. ایک الگ کُٹیا بسانی پڑتی ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں